سونو نگم کو انڈرورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کی دھمکی آمیز فون کال

انڈر ورلڈ ڈان نے اگلے برس ٹور ہینڈل کرنیوالی کمیٹی تبدیل کرنے کا کہا ہے، موسیقار

چھوٹا شکیل کی مو سیقار کو بات نہ ماننے پر ان کے ممبئی کی رہائشی خاتون سے تعلقات کو منظر عام پر لائے کی دھمکی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بھارتی موسیقار سونونگم جو اگلے برس 12ممالک میں شومنعقد کرنے کا پروگرام بنارہے ہیں کو انڈر ورڈ ڈان چھوٹا شکیل جس کا تعلق داؤد ابراہیم سے ہے کی طرف سے دھمکی آمیز فون کال کی گئی ہے۔

سونو نگم نے پولیس کو بتایاہے کہ چھوٹاشکیل نے اپنی فون کال میں کہا ہے کہ 2014میں گلوکاروں کے ٹور کو ہینڈل کرنیوالی کمیٹی میں تبدیلی کی جائے ۔




اور اگر انھوںنے ان کی بات نہ مانی تو چھوٹا شکیل ان کے ممبئی کی رہائشی خاتون سے تعلقات کو منظر عام پر لائے گا۔سونونگم نے اس سلسلہ میں پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی ہے ۔واضح رہے کہ سونونگم اگلے برس 12ممالک میں شوز کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
Load Next Story