پوجا چوپڑا ’’کمانڈو ٹو‘‘ میں بھی لیڈنگ لیڈی رول کریں گی
ودیوت جاموال فلم میں ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے،سیکوئل کا بجٹ فلم کمانڈو سے زیادہ رکھاگیاہے، ہدایتکار
میرٹ پراہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا، صلاحیتوں کو ثابت کرنے کی کوشش کروں گی ،اداکارہ۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
سابق مس انڈیا اداکارہ پوجا چوپڑا نئی فلم ''کمانڈو ٹو ''میں لیڈنگ لیڈی کے کردار میں جلوہ گرہونے کے لیے تیار ہیں ۔
اداکارہ پوجا چوپڑا نے اس سے قبل فلم ''کمانڈو ''میں بھی ہیروئن کا کردار اداکیاتھا ۔ سابق مس انڈیا بالی وڈ میں آنے سے قبل تامل فلموں میں بھی مرکزی کردار نبھاچکی ہیں۔ بالی ووڈ میں اداکارہ پوجا چوپڑا نے نے ہدایت کار دلیپ گھوش کی فلم ''کمانڈو ''میں اداکار ودیوت جاموال کی ہیروئن کے طور پر کام کیا اب کمانڈو سلسلہ کی دوسری فلم ''کمانڈو ٹو ''میں بھی اہم کردار ادا کریں گی جب کہ ودیوت جاموال فلم کمانڈو کی طرح اس فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ہدایتکا ر دلیپ گھوش کے مطابق کمانڈو سلسلہ کی اس دوسری فلم کا بجٹ پہلے سے کہیں زیادہ رکھا گیا ہے۔ ودیوت جاموال نے بھی ٹالی ووڈ میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھائی اور پھر بالی ووڈ میں قدم رکھا وہ اس وقت فلم ''بلٹ راجہ ''میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ پوجا چوپڑا نے ایکشن فلم '' کمانڈو ''میں عمدہ کام کیا اب نئی فلم میں بھی ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہورہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہالی ووڈ فلم سے متاثر ہوکر بنائی جانیوالی ایکشن فلموں میں اداکارائوں کو مشکل کردار ملتے ہیں تاہم اداکارہ نے پہلے بھی محنت اور لگن سے اپنا کام خوبی سے کیا ۔ ان کی آنیوالی فلم میں بھی شاندار پرفارمنس ہوگی اور فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی ۔اداکارہ پوجا چوپڑا نے کہا ہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملنے پر خوشی ہوئی ہے۔ 28سالہ اداکارہ پوجا چوپڑا نے بتایا کہ فلم میں میرٹ پر مجھے منتخب کیا گیا اور میں خود بھی یہ سمجھتی ہوں کہ اس کردار کے لیے مجھے منتخب کرنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے ،اس کردار کو خوبی سے نبھاکر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ اداکاری کے شعبے میں ہر فنکار کو یہ خواہش ہوتی ہے کہ منفرد اور روٹین سے ہٹ کر کردار ملیں اور انھیں پذیرآئی بھی حاصل رہے۔ یہی خواہش فنکار کو جستجو جاری رکھنے پر مجبور کرتی رہتی ہے۔ پہلی فلم میں کوئی اہم کردار نہ ملنے کے باوجود اپنے حصے کے کام کو خلوص اور لگن سے مکمل کرکے حق ادا کرنے کی کوشش کی تھی اسی پرفارمنس کی بنا پر مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکشیں ہوئیں، انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں نئے چہروں کو آگے لانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور یہی سبب ہے کہ اچھا ٹیلنٹ متعارف ہوکر الگ مقام اور شناخت بنانے میں تیزی سے جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ 2009کے دوران مس ورلڈ کے مقابلے کے لیے جانا اور پھر' بیوٹی ود اے پرپز' جیسا ایوارڈ جیتنا بھی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سجی ہوئی وہ تقریب ناقابل فراموش ہے جس نے میری زندگی میں حوصلے اور امنگوں کی نئی طرح ڈال دی تھی ۔اداکارہ پوجا چوپڑا کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں اچھے کردار ملنے پر ہی کام کرسکوں گی ،اپنی الگ شناخت بنانا چاہتی ہوں ۔میگا اسٹار کے ساتھ کام کرکے زیادہ خوشی محسوس کرتی ہوں ۔اپنی خوبیوں اور خامیوں پر نظر رکھتی ہوں ، خامیوں کو دور کرنے کے لیے خود ہی اپنی نگرانی کرتی رہتی ہوں ۔واضح رہے کہ 1985کو مہاراشٹر کے علاقے پونے میں پیدا ہونے والی اداکارہ پوجا چوپڑا نے فلمی سفر کا آغاز2008میں ہندی فلم ''فیشن ''میںمختصر آمد سے ہوا۔ اس کے بعد پوجا چوپڑا نے 2011میں تامل فلم ''پونار شنکر''میں کام کیا اس فلم میں ان کی بھرپور پرفارمنس رہی ۔سائوتھ کے سینماگھروں میں اداکارہ کی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد وہاں پر ان کی پرفارمنس کے بہت چرچے ہوئے،سنجیدہ فلمی حلقوں کی جانب سے ان کی اداکاری پر تبصرے ہوئے اور انھیں مستقبل کی بڑی اداکارہ قرار دیا جانے لگا اسی اثناء ہدایت کار مدھر بھنڈاریکر نے اپنی فلم ''ہیروئن ''میں مختصر کردار دیا۔
2012کو جب فلم ''ہیروئن'' سینماگھروں کی زینت بنائی گئی تو اداکارہ کی مختصر آمد کا بھی نوٹس لیا گیا ۔بالی وڈ کے ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کی جانب سے پوجا چوپڑا کو نئے پروجیکٹس کے لیے کاسٹ کرنے کی آفرز ہونے لگیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ پوجا چوپڑا نے کم عرصہ کے دوران خود کو منوانے کے لیے عمدہ کام کرکے دکھایا ہے آنیوالی فلم گزشتہ فلم کی طرز پر ہوگی تاہم اس کے ساتھ ہی جب انھیں مختلف کرداروں میں کاسٹ کیا جائے گا تو ان کی پرفارمنس میں بھی نکھار آجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ''کمانڈوٹو ''میں ان کا اہم کردار ہے۔ اداکارہ نے قبل ازیں اچھا کام کرکے اپنی آنیوالی فلموں کے حوالے سے بہتر توقعات وابستہ کرنے کے راستے کھولے ہیں۔ شائقین ان کی فلم کا انتظار کرینگے۔ ادھر ہدایت کار دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ''کمانڈو ٹو ''کی ٹیم سے شائقین کی توقعات پر پورا اتریگی۔ انھوں نے کہا کہ پوجا چوپڑا کی اداکاری کو بہتر انداز میں پیش کرنے کیلیے حالات پیدا کیے گئے ہیں۔ پوجا چوپڑا کی فلم میں پرفارمنس یادگار ہوگی۔ اداکارہ نے اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ کئی باتیں سیکھ لی ہیں۔ نئی فلم انھیں اچھی پرفارمر بھی ثابت کریگی۔