حصص مارکیٹ مندی کاشکار37 پوائنٹس گرگئے
انڈیکس22152 پر بند،204 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی،سرمایہ کاروں کو3 ارب کانقصان
ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں اور بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر43 لاکھ53 ہزار68 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے۔
جس سے59.13 فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے3 ارب4 کروڑ65 لاکھ47 ہزار824 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں اور بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر43 لاکھ53 ہزار68 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر104.69 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے 1لاکھ71 ہزار120 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے 9 لاکھ99 ہزار496 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے 6 لاکھ85 ہزار444 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے20 لاکھ40 ہزار505 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے4 لاکھ56 ہزار503 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا نے تیزی کو مندی میں تبدیل کردیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 37.32 پوائنٹس کی کمی سے 22152.35 اور کے ایس ای 30 انڈیکس 17.43 پوائنٹس کی کمی سے 16834.88 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس 36.76 پوائنٹس کے اضافے سے 37905.53 ہو گیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت23.53 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 10 کروڑ 22 لاکھ16 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار345 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں123 کے بھاؤ میں اضافہ، 204 کے داموں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔