وزیراعلیٰ نے پولیس میں2ہزار سابق فوجیوں کو بھرتی کرنیکی منظوری دیدی ایڈیشنل آئی جی
بھرتی کا عمل 2ہفتوں میں مکمل کرلیا جائیگا ،نئے اہلکار بھی بھرتی کرینگے،400سے زائدمقتول اہلکاروں کی فائلیں کھول دیں
مجھے کل ہٹانا ہے تو آج ہی ہٹادیاجائے،شاہد حیات فوٹو: اے پی پی / فائل
ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ کراچی پولیس میں دو ہفتوں کے دوران 2ہزار ریٹائرڈ فوجی بھرتی کیے جائیں گے۔
نئے اہلکار بھی بھرتی کرینگے، غیرقانونی اور ان رجسٹرڈ سمیں بند کردی جائیں تو شہر سے 70فیصد بھتہ خوری ختم ہوجائیگی، 1992سے اب تک کراچی پولیس کے 400سے زائد اہلکاروں کو شہید کیا گیا جن کے قتل کی فائلیں کھول دی گئی ہیں، حالیہ آپریشن کے دوران 1500مفرور ملزمان پکڑے گئے، 2000 غیرقانونی ہتھیار برآمد کیے جاچکے ہیں اور متفرق جرائم میں ملوث 260ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے، وہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کررہے تھے شاہد حیات نے کہا کہ آپریشن درست سمت میں جاری ہے۔
اگر مجھے کوئی کل ہٹاتا ہے تو آج ہٹا دے اور آج ہٹانا ہے تو اسی وقت ہٹادیا جائے، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے تمام تھانوں میں ایک شفٹ میں 7ہزار اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں کراچی میں پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 27ہزار 700ہے جن میں سے 2700اہلکار ڈیوٹی کہیں اور دیتے اور تنخواہیں پولیس سے وصول کرتے ہیں، صنعتکاروں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سائٹ صنعتی علاقے میں 200اہلکاروں کی اضافی نفری فراہم کرنے تین نئی موبائلز کی فراہمی کا اعلان کیا، انھوں نے سائٹ کے صنعتی علاقے کے داخلی خارجی اور اندرونی راستوں پر گشت بڑھانے موٹرسائیکل سوار اہلکار تعینات کرنے پکٹس پر اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانے کا بھی اعلان کیا۔