ہدایتکار کرن رازدان کی ہما قریشی کو مینا کماری بننے کی پیشکش
فلم کےاسکرپٹ پر 4 سال کام کرکے اسے حال ہی میں مکمل کیا ہے، رازدار خان
فلم میں میناکماری کا کردار ادا کرنے کے لیے ہما قریشی بہترین انتخاب ہیں، ہدایتکار فوٹو: فائل
بھٹی ان چھٹی اور متل ورسزمتل کے ہدایتکار کرن رازدان جو لیجنڈ اداکارہ مینا کماری کے حالات زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں نے ہماقریشی کو اپنی اس فلم میں دکھوں کی ملکہ ''مینا کماری'' بننے کی پیشکش کی ہے۔
اس سلسلہ میں رازدان نے میڈیاکو بتایاکہ میں اسکرپٹ پر 4 سال کام کرکے اسے حال ہی میں مکمل کیا ہے اگلے سال فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی ۔انھوںنے کہا کہ میرے مطابق فلم میں میناکماری کا کردار ادا کرنے کے لیے ہما قریشی بہترین انتخاب ہیں تاہم ہم نے ابھی تک ان سے رابطہ نہیں کیا ہے مگر جلد ہی ہماری ایک ٹیم ہما سے اس سلسلہ میں ملاقات کرے گی۔