پولیس پر حملہاعجاز گورچانی کو چوہدری اسلم نے شناخت کرلیا

2006میں پولیس گاڑیوں پرحملے میں افسرعارف اورہیڈ کانسٹیبل ندیم ہلاک ہوگیا تھا

ڈکیتیوں کے الزام میں گرفتار 4 ملزمان کوعدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا فوٹو : فائل

پولیس حملہ کیس میں محمد اعجازگورچانی کو ڈی ایس پی چوہدری اسلم سمیت تین گواہوں نے شناخت کرلیا ۔

جمعرات کو تھانہ گذری نے چوہدری اسلم کے کانوائے پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی شناخت پریڈ کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز کے روبرو پیش کیا تھا اس موقع پر ڈی ایس پی اسلم چوہدری ، شمشاد احمد اور علی نے متعدد افراد کے درمیاں کھڑے ہوکر ملزم کو شناخت کیا تھا اور بتایا تھا کہ 15جنوری 2006کو وہ اپنے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گاڑیوں میں آفس جارہے تھے کہ گذری میں عدالت میں موجود ملزم نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کانوائے پر فائرنگ کردی تھی۔




جسے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف ، ہیڈ کانسٹیبل ندیم ہلاک اور سپاہی طالب زخمی ہوگئے تھے ، فاضل عدالت نے شناخت پریڈ کے بعد ملزم کو پولیس کی تحویل میں دیدیا ، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ،دوسری جانب ڈکیتیوں کے الزام میں گرفتار محمد اﷲ ، جاوید ، عمران عرف کالااور فاروق کو 3گواہوں نے شناخت کیا ہے ،تھانہ اتحاد ٹائون نے ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی صدرالدین بوہیو کے روبرو پیش کیا تھا ، عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ملزمان کیخلاف ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
Load Next Story