نئے صوبےپارلیمانی کمیشن کاآج ہونیوالااجلاس ملتوی
خورشیدشاہ کی ڈارسے ملاقات،تحفظات دورکرنے کی کوشش،بریک تھروکاامکان

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام کیلیے قائم پارلیمانی کمیشن کاآج جمعہ کو ہونے والااجلاس بغیروجہ بتائے ملتوی کردیاگیاہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق اس اجلاس میں کمیشن کے قواعدوضوابط تیار کیے جانے تھے۔
اب اجلاس کی نئی تاریخ کا از سر نو تعین کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو شرکت پرآمادہ کرنے کیلئے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔ ثناء نیوز کے مطابق وفاقی وزیرسیدخورشید شاہ نے جمعرات کوسینٹ میں قائدحزب اختلاف اور(ن)لیگ کے رہنمااسحق ڈارسے ملاقات کی اورنئے صوبوں پر پارلیمانی کمیشن کے حوالے سے(ن)لیگ کے تحفظات دورکرنیکی کوشش کی ،ذرائع کے مطابق اسحق ڈارحکومتی دعوت سے پارٹی کے صدر نوازشریف کوآگاہ کرینگے،اس حوالے سے بریک تھروکاامکان ہے۔