سویڈش اداکارہ ایلی اورام کی فلم ’’مکی وائرس‘‘ 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

کمپیوٹر ہیکر کے متعلق فلم میں منیش پال،منیش چوہدری ،پوجا گپتا اور ورن بادولا نے بھی اہم کردار اداکیے ہیں

ہندی اچھے طریقے سے نہ بول سکنے کے باوجود بڑی فلم ملنا بریک تھروہے،ایلی اورام۔ فوٹو: فائل

بگ باس سیزن 7میں شریک سویڈن کی اداکارہ ایلی اورام کی کامیڈی اور تھرلر فلم ''مکی وائرس'' 25اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سربھا ورما کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی اس فلم میں منیش پال، منیش چوہدری ،پوجا گپتا اور ورن بادولا نے اہم کردار اداکیے ہیں۔ارون رنگچاری اور ویوک رنگچاری کے پروڈکشن میں تیار ہونے والی فلم ''مکی وائرس'' ایک کامک تھرلر فلم ہے جس میں دہلی پولیس کو ہیکنگ کے ایک کیس کمپیوٹرہیکر کی تلاش ہے جو انھیں کیس حل کرنے میں مدد دے سکے ۔اسی دوران پولیس ٹیم کیس ربراہ اے سی پی سدھناتھ جس کا کردار منیش چوہدری اداکررہے مکی اروڑا جس کا کردار منیش پال کررہے ہیں سے ملاقات ہوجاتی ہے مکی جو دن کے وقت سبزی کی دکان چلاتا ہے اور رات کے وقت اینٹی وائرس کمپنیوں کے لیے وائرس تخلیق کرتاہے سے ملاقات ہوجاتی ہے جو ان کی ہیکنگ کے کیس کو حل کرنے میں مدد دیتاہے کے گرد گھومتی ہے ۔فلم کی شوٹنگ نئی دہلی اور نہروپلیس آفس کمپلیکس میں کی گئی ہے۔6 گانوں پر مشتمل اس فلم کا سائونڈ ٹریک گزشتہ دنوں ریلیز کیا جاچکا ہے۔

اس فلم کے 5گانوں کی دھنیں حنیف شیخ جب کہ صرف ایک گانے کی دھن فیضان حسین اور اجیل رومان نے دی ہے۔سویڈش اداکارہ ایلی اورام جو اس فلم میں کامیانی کا لیڈنگ رول کررہی ہے اس وقت بگ باس کے سیزن 7کے سلسلہ میں بگ باس کے گھر میں بند ہے اور اس کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے یہ بالی ووڈ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی اداکارہ کی عدم موجودگی میں اس کی فلم کی تشہیری مہم چلائی جاررہی ہے اور وہ اداکارہ فلم کی ریلیز کے موقع پر بھی موجود نہیں ہوگی۔ ایلی ورما کا کہناہے کہ مجھے اس فلم سے بہت امیدیں ہیں میں نے اس فلم میں اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے ابھی بالی ووڈ میں نئی ہوں اور بھارتی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔ہندی فلموں میں کام کرنے کے متعلق اداکارہ کا کہناہے کہ جب وہ 14 سال کی تھی تو اس نے اپنے گھر میں ٹی وی پر ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کی فلم دیوداس دیکھی اس دوران چار گھنٹے گزر گئے مگر مجھے وقت کا احساس تک نہ ہوامیں نے سوچا کہ مجھے بھی اس طرح ڈانس اور گانا چاہیے جس پر میں بالی ووڈ میں آگئی اورپہلی مرتبہ اکشے کمار کے ساتھ ایک ٹی وی اشتہار مین کام کیا۔




ادکارہ کا کہنا ہے درست طریقہ سے ہندی نہ بولنے کے باعث اسے بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام ملنا انتہائی مشکل تھا مگر ابتدا ہی میں سربھاورما کی فلم مکی وائرس میں لیڈنگ رول ملا جو بڑابریک تھروہے ۔ادکارہ نہ بتایا کہ مکی وائرس کے لیے آڈیشن دینے سے قبل میں نے ہدایتکار سے کہا تھا کہ مجھے اس کا اسکرپٹ دیا جائے تاکہ میں کچھ اپنی یاداشت میں محفوظ کرسکوں کیونکہ میں ہندی اچھے طریقے سے نہیں بول سکتی جس پر مجھے اسکرپٹ کے چار صفحات دیے گئے مگر کسی نے نہیں بتایاکہ الفاظ کی ادائیگی کس طرح کرناہے۔ آڈیشن کے وقت انھوں نے میری اداکاری کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہاکہ الفاظ کی ادائیگی درست نہیں کی گئی تاہم اسے 200 امیدواروں میں سے منتخب کرلیا گیا ۔ایلی کاکہنا ہے کہ بالی ووڈ میں قدم جمانے کے لیے ڈانس اور ہندی زبان سیکھ رہی ہوں فلم مکی وائرس میں میرا کردار کامیانی جارج کا ہے جو فلم کے ایک کردار مکی وائرس جسے ٹی وی کے مشہور اداکار و میزبان منیش پال اداکررہے ہیں سے محبت کرتی ہے۔

ایلی نے کہا کہ اس نے فلم کے لیے بہت محنت سے اپنا کردار اداکیا ہے امید ہے شائقین کو میری اداکاری پسند آئے گی اور بالی ووڈ میں میری پہلی فلم ہی باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ توڑ دے گی ۔واضح رہے کہ ایلی اورام 29 جولائی 1990کو سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں پیداہوئی ۔اس کے والد جینز اورامییڈاس کا تعلق یونان سے ہے اور وہ موسیقار ہیں جب کہ اس والدہ ماریہ سویڈن کی ایک مشہور اداکارہ اورآسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔ایلی نے ابتدائی تعلیم اسٹاک ہوم کے ایک اسکول سے حاصل کی اور وہیں سے سوسائتی اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اسے ابتداہی سے فگر اسکیٹنگ گلوکاری اورڈانس کا شوق تھا ۔

اس نے اداکاری کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ اور آنٹی جو سکان کائونٹی میں تھیٹر چلاتی ہیں سے حاصل کی۔ایلی نے اسٹاک ہوم میں متعدد مواقعوں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا تاہم دسمبر 2008 میں اسے جرائم اور رومانس پر مبنی ڈرامہ فلم ''Förbjuden Frukt''(حرام پھل) جس میں اس کا کردار سیلین نامی لڑکی کا تھاسے شہرت حاصل ہوئی 2010میں ایلی نے مس یونان کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اوروہ اسی برس سویڈن ٹی وی کی سیریل گومرون سوریراج میں بھی کام کیا۔ادکارہ ستمبر 2012 میں بالی ووڈ میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے ممبئی منتقل ہوگئی اور ان دنوں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے رائلٹی شو بگ باس 7میں حصہ لے رہی ہے۔
Load Next Story