شپنگ سیکٹرکی ترقی کیلیے اقدامات شروع کردیے کامران مائیکل

چینلز اور ڈریجنگ سسٹم کے لیے ڈیولپمنٹ ورک آئندہ ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔

چینلز اور ڈریجنگ سسٹم کے لیے ڈیولپمنٹ ورک آئندہ ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

شپنگ انڈسٹری کی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی انتظامی تبدیلیوں اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔


چینلز اور ڈریجنگ سسٹم کے لیے ڈیولپمنٹ ورک آئندہ ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کراچی میں 10اکتوبر کو ہونے والی تیسری لاجسٹک، شپنگ اور سپلائی چین کانفرنس و نمائش کے حوالے سے انتظامی کمیٹی سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد نعیم قریشی، ایڈوائزر عتیق الرحمن اور پروجیکٹ ہیڈ محمود ترین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر محمود ترین نے بتایا کہ کانفرنس میں 20سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین لاجسٹکس سپلائی چین اور شپنگ کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کریں گے اور اس میں چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، چیئرمین کے پی ٹی، پورٹ قاسم ، چائنا اور جاپانی تجارتی اداروں کے اعلیٰ حکام، پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ، پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فارورڈنگ ایسوسی ایشن ، ایئر کارگو ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین، آئی پی ڈی ایف کے سی ای او اور دیگر ماہرین شرکت کریں گے۔
Load Next Story