مجھے آؤٹ کرنیوالے خود انڈسٹری سے باہر ہیں نرما

ہر بار کامیابی نے میرے قدم چومے ہیں جس پر میں بہت خوش ہوتی ہوں۔ادکارہ

زندگی میں ناکامی کا کبھی سوچا اور نہ ہی مایوس ہوتی ہوں۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اداکارہ نر ما نے کہا ہے کہ مجھے شوبز انڈسٹری سے آئوٹ کرنیوالے خود فارغ ہو رہے ہیں میں آج بھی بھر پور شوبز سرگرمیوں میں مصروف ہوں' زندگی میں ناکامی کا کبھی سوچا اور نہ ہی مایوس ہوتی ہوں۔


''آئی این پی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نر ما نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام سے محبت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوئی بلکہ ہر بار کامیابی نے میرے قدم چومے ہیں جس پر میں بہت خوش ہوتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ مجھے شوبز انڈسٹری سے آئوٹ کرانے کی کوششیں کرتے رہے وہ خود آئوٹ ہو چکے ہیں مگر میں آج بھی کام کر رہی ہوں۔
Load Next Story