پولیو ورکرز پر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا تشدد قطرے پلانے سے روک دیا
پولیس نے معاملہ رفع دفع کرا دیا، رضا کار بدین جانیوالی بس میں سوار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے گئے
دو نوں رضا کار گزشتہ 4 روز سے مذکورہ بس اسٹاپ پرذمے داریاں نبھارہے تھے ،فوٹو:فائل
حیدرآباد سے بدین جانے والی بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا سبزی منڈی چوک پر پولیو ورکرز پر مبینہ تشدد ، پولیس نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو گھرگھر جاکر پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے ساتھ بس اسٹاپ اور ریلوے اسٹیشن پر بھی فکس پوائنٹ بنائے گئے ہیں، سبزی منڈی چوک پر حیدرآباد سے بدین جانے والی بس میں پولیو ورکرز لیاقت اور ارسلان بچوں کو قطرے پلانے کیلیے چڑھنے لگے تو انہیں نامعلوم بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے روکا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
تعلقہ سپروائزر لطیف آباد ڈاکٹر امان اﷲ کے مطابق دو نوں رضا کار گزشتہ 4 روز سے مذکورہ بس اسٹاپ پرذمے داریاں نبھارہے تھے ،جمعرات کو بھی مذکورہ اسٹاپ پر کھڑی بسوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹر نے ان سے تلخ کلامی کی تھی جس کی شکایت اعلیٰ افسران کو کی گئی تو انہوں بس اڈے کے مالک سے بات چیت کرکے معاملہ ختم کروادیا،اڈے کے مالک نے بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ پولیو ورکرز کو ان کے کام سے نہیں روکا جائے گا لیکن جمعہ کو بھی بدین جانے والی بس کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز نے دونوںرضا کاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس پہنچ گئیاور ڈرائیور وکنڈیکٹر کو سخت تنبیہ کرکے معاملہ رفع دفع کروادیا۔