بگ بیش ہوبارٹ نے شعیب کی خدمات حاصل کرلیں
کیریبیئن لیگ میں عمدہ پرفارمنس نے آل راؤنڈر سے معاہدے پر مجبور کیا،کوچ
مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے ساتھ وہ اپنی اسپن بولنگ سے بھی ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہوں گے، فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
آسٹریلوی ریاستی فرنچائز ٹیم ہوبارٹ ہوریکنز نے رواں برس بگ بیش کیلیے پاکستانی اسٹار شعیب ملک کی خدمات حاصل کرلیں۔
32 ٹیسٹ اور216ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے سابق کپتان53 ٹی 20 میچز میں بھی ملک کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں، حال ہی میں منعقدہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں وہ 8 میچز میں 272 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے، ہوریکنز کے کوچ ڈیمین رائٹ نے شعیب ملک سے معاہدہ ہونے پر کہا کہ ویسٹ انڈین لیگ میں عمدہ پرفارمنس نے ہمیں ان سے رابطے پر مجبور کیا، وہ بہت زبردست پلیئر ہیں۔
مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے ساتھ وہ اپنی اسپن بولنگ سے بھی ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہوں گے، ہوریکنز بگ بیش میں اپنے سفر کی شروعات ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیخلاف 22 دسمبر سے کریں گے، انہی تاریخوں میں پاکستانی ٹیم کو یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لینا ہے، شعیب ملک کو پی سی بی نے آسٹریلوی ایونٹ میں شرکت کیلیے این او سی جاری کر دیا ہے۔