چیمپئنز لیگ راجستھان نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

چنئی کی چھٹی، دوسرا سیمی فائنل آج ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ممبئی کے درمیان شیڈول

چیمپئنز لیگ: راجستھان کے شین واٹسن کا اسٹریٹ ڈرائیو، چنئی کیخلاف انھوں نے 32 رنز بنائے۔ فوٹو: سی ایل ٹی 20

راجستھان رائلز نے چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں جگہ بنالی، پہلے سیمی فائنل میں چنئی سپرکنگز کو 14رنز سے شکست ہوگئی، فائنل تک رسائی کا دوسرا معرکہ ہفتے کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور ممبئی انڈینز کے درمیان شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹ پر159رنز بنائے،کپتان ڈریوڈ (5) کے جلد میدان بدر ہونے کے بعد اجنکیا راہنے70 کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دینے میں کامیاب رہے، شین واٹسن نے 23 گیندوں پر 32 رنز بٹور کر پوزیشن کو مستحکم بنایا۔




ڈیوائن براوو نے 3 وکٹیں لیں،ناکام سائیڈ 8 وکٹ پر 145 رنز بناسکی، کپتان دھونی کی اننگز 3 رنز تک محدود رہی،سریش رائنا 29 اور روی چندرن ایشون 46 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، پراوین ٹیمبے نے3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔
Load Next Story