پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم یو اے ای روانہ ہوگئی
ہمیں بطور ٹیم کچھ خاص پرفارمنس پیش کرنے کی ضرورت ہے۔گریم اسمتھ
امید ہے ہماری ٹیم اپنے شایان شان کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے گی۔افریقی کوچ۔فوٹو: فائل
پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلیے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم جمعے کی شب یواے ای روانہ ہوگئی.
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گریم اسمتھ نے کہا کہ ہمیں بطور ٹیم کچھ خاص پرفارمنس پیش کرنے کی ضرورت ہے،میں ذاتی طور پر بطورنمبرون ٹیسٹ ٹیم کے اس سیریز میں شرکت پرکوئی دبائو محسوس نہیں کررہا، ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے کہا کہ میرے لیے یہ ٹور بہت دلچسپ ہوگا، ہم مصباح الیون کیخلاف جیتنا چاہیں گے تاکہ ٹاپ پوزیشن برقرار رہے، مجھے امید ہے ہماری ٹیم اپنے شایان شان کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے گی۔