سہ روزہ میچ عمر امین کی قائدانہ صلاحیتوں نے یونس خان کو بھی متاثر کردیا
عمر امین نے پہلی اننگز میں اے ٹیم کی عمدہ قیادت سے ہمیں مشکل میں ڈال دیا تھا،یونس خان
عمر امین کی قیادت میں چیئرمین پی سی بی الیون نے ہمیں ٹف ٹائم دیا۔یونس خان۔فوٹو:فائل
عمر امین کی قائدانہ صلاحیتوں نے یونس خان کو بھی متاثر کردیا۔
سہ روزہ میچ میں چیف منسٹر الیون کی قیادت کرنے والے یونس خان کا کہنا ہے کہ عمر امین نے پہلی اننگز میں اے ٹیم کی عمدہ قیادت سے ہمیں مشکل میں ڈال دیا تھا، یہ تجربہ مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش زدہ میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقابلہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی طرف پہلا قدم ثابت ہوسکتا ہے، میچ کے انعقاد اور شائقین کی دلچسپی سے دنیا میں امن کا پیغام جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے بڑا اچھا لگا کہ عمر امین کی قیادت میں چیئرمین پی سی بی الیون نے ہمیں ٹف ٹائم دیا، سرفہرست کھلاڑیوں کی سپورٹ کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ مستقبل میں ان کے کام آئے گا، امید ہے کہ جب ہم ٹیم میں نہیں ہوں گے تو نوجوان کرکٹر ہم سے بھی بہتر پرفارم کریں گے۔ عمرامین نے کہا کہ بارش نے مداخلت ضرور کی، اس کے باوجود کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ کے خلاف 3روزہ پریکٹس میچ کی تیاری کا موقع مل گیا۔