فکسنگ کیس چنڈیلا کے وکیل نے بھارتی بورڈ پر دہرا معیار اپنانے کا الزام لگا دیا
بورڈ نے انکوائری کیلیے جو طریقہ کار اپنایا وہ غلط ہے، بغیر کوئی شوکاز نوٹس دیے پلیئر سے انکوائری کی گئی،وکیل
چنئی سپرکنگز اور دیگر افراد کو تو بے قصور قرار دے دیا گیا ،وکیل۔فوٹو : فائل
آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار اجیت چنڈیلا کے وکیل نے بھارتی بورڈ پر دہرا معیار اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا۔
انھوں نے یہ بیان راجستھان رائلز کے بولر سے گذشتہ دنوں اینٹی کرپشن چیف روی سوانی کی جانب سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد دیا،وکیل راکیش کمار نے کہاکہ بورڈ نے انکوائری کیلیے جو طریقہ کار اپنایا وہ غلط ہے، بغیر کوئی شوکاز نوٹس دیے پلیئر سے انکوائری کی گئی، ثبوت کے بنا اسے قصوروار قرار دے دیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ بورڈ نے اس معاملے پر دہرا معیار اپنایا، چنئی سپرکنگز اور دیگر افراد کو تو بے قصور قرار دے دیا گیا لیکن شری شانتھ پر تاحیات پابندی عائد کردی، انھوں نے پلیئرز کو قربانی کا بکرا بنایا۔