نڈال کو جوکووک سے پہلی پوزیشن چھیننے کا موقع مل گیا

آج سیمی فائنل میں بریڈیچ پر فتح درکار، کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوگا، اسپینش اسٹار

میں ماضی میں دنیا کا ٹاپ پلیئر رہ چکااگر ایسا دوبارہ ہوا تو یہ بہت اچھا رہے گا ،۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال چائنا اوپن کے فائنل میں رسائی کی صورت میں سربیئن پلیئر نووک جوکووک سے ورلڈ ٹاپ پوزیشن چھین سکتے ہیں۔

انھوں نے گذشتہ شب کوارٹر فائنل میں اطالوی حریف فابیو فوگنینی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اس کا امکان روشن کیا، سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں وہ اپنی اس منزل کو حاصل کرسکتے ہیں،انجری مسائل کے بعد رواں برس کھیل میں واپسی اختیار کرنے والے نڈال کو اب ٹوماس بریڈیچ کو شکست دینا ہوگی، یوں وہ جولائی2011 کے بعد پہلی مرتبہ اے ٹی پی رینکنگ میں سرفہرست ہوجائیں گے، نڈال موجودہ سیزن میں ہارڈ کورٹ پر ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارے، چائنا اوپن کا اختتام اتوار کو ہوگا۔




اسپینش اسٹار کا کہنا ہے کہ دوبارہ نمبرون پوزیشن ملنے کی امید سے سیمی فائنل میں مجھ پر کوئی اضافی دبائو نہیں ہوگا، میں ماضی میں دنیا کا ٹاپ پلیئر رہ چکااگر ایسا دوبارہ ہوا تو یہ بہت اچھا رہے گا ،انھوں نے کہا کہ یہ میرے لیے خاص ہوگا لیکن ابھی وقت کا انتظار ہے، میں کوارٹر فائنل میں بھرپور مقابلے کے بعد فتحیاب ہوا اور اب سیمی فائنل کی صورت ایک اور سخت آزمائش ہوگی، موجودہ چائنا اوپن کے چیمپئن نووک جوکووک کے ٹاپ پوزیشن بچانے کی واحد صورت اعزاز کا دفاع کرنا ہے،اسی کے ساتھ نڈال کا فائنل تک نہ پہنچنا بھی ضروری ہوگا۔
Load Next Story