20 ویں قومی بیس بال چیمپئن شپ 10 سے 14 اکتوبر تک ہوگی فیڈریشن
صوبہ بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اوران کی گرومنگ اولین ترجیح ہوگی۔معظم خان
کھلاڑی عالمی سطح کے ایونٹس میں شاندار کارکردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں،چیف سلیکٹر۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
20 ویں قومی بیس بال چیمپئن شپ10 سے14 اکتوبر تک ہوگی، اس کا فیصلہ گذشتہ روز لاہور میں پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں ہوا۔
صدر سید خاور شاہ کی زیرسربراہی اجلاس میں معظم خان کو ایسوسی ایشن کا چیئرمین اور شیخ مظہر احمد کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ معظم خان چیف سلیکٹر ہوں گے، ارکان میں شیخ مظہر اور مقدس شامل ہیں۔معظم خان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اوران کی گرومنگ اولین ترجیح ہوگی۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ دوسرے کھیلوں کی طرح پاکستان میں بیس بال کا بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑی عالمی سطح کے ایونٹس میں شاندار کارکردگی سے ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا چیئرمین اور چیف سلیکٹر ہونے کے ناطے میری پوری کوشش ہوگی کہ صوبے سے نیاٹیلنٹ تلاش کر کے پلیئرزکو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کروں۔