سمیڈانے کاروبارسے متعلق50نئی پری فزیبلٹی اسٹڈیزجاری کردیں
خدمات،ڈیری ولائیواسٹاک،تعمیرات،فشریز،ٹیکسٹائل،توانائی، فوڈودیگر شعبوں کے متعلق ہیں
قرض اسکیم سے استفادے کے خواہشمندافرادکوویب سائٹ پرمفت رسائی دی جائیگی،ترجمان۔فوٹو:فائل
اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے نوجوانوں میں چھوٹے کاروباکو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی۔
قرضہ اسکیم کے لیے صرف 15روز کے اندر 50نئی پری فزیبلٹی اسٹڈیز تیار کر کے اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں جو قرض کے خواہشمندوں کے لیے مفت دستیاب ہیں۔ سمیڈا کے ڈپٹی جنرل مینجر برائے تعلقات عامہ لیاقت علی گوہر کے مطابق ان 50 پری فزیبلٹی اسٹڈیزمیں سے 13کا تعلق خدمات، 10 کا تعلق ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک، 4کا تعلق ہارٹیکلچر، ایگری پراسیسنگ و ماربل کے شعبوں سے متعلق 3، 3، کنسٹرکشن، معدنیات، فشریز و ٹیکسٹائل 2، 2 اور کیمیکل، توانائی، فوڈ، فرنیچر اور لیدرشعبوں سے متعلق 1، 1پری فزیبلٹی اسٹڈیز شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم سے استفادے کے خواہشمند اپنی دلچسپی کے دیگر قابل عمل کاروباروں کے لیے بھی قرضے کی درخواست دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے قومی بجٹ 2013-14 کے تحت نوجوانوں میں چھو ٹے کاروبارکو فروغ دینے کے لیے 5 ارب روپے کی رقم سے قرضہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکیم کے تحت چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند 1لاکھ نوجوانوں کو 8 فیصد رعایتی شرح سود پر آسان قرضے فراہم کیے جائیں گے، ابتدائی طور پر یہ قرضے نیشنل بینک اور فرسٹ ویمن بینک کے توسط سے دیے جا رہے ہیں جبکہ بعد ازاں دیگر مالیاتی ادارے بھی اس اسکیم میں شامل کیے جائیں گے جبکہ یہ قرضے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں وکشمیر اور فاٹا سمیت ملک بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلیے 90:10 کی ایکویٹی کی بنیاد پر 7 برسوں کیلیے جاری کیے جائیں گے۔