پولیس اہلکارغلام غوث کو ملزمان نے گھرسے بلاکر قتل کیا بھائی سہیل
مقتول کے موبائل سے قاتلوں کا سراغ لگ سکتا ہے لیکن واردات کے بعد سے موبائل غائب ہیں۔
غلام غوث کی کسی سے دشمنی تھی نہ کبھی انھیں دھمکی ملی،بھائی سہیل کی گفتگو ۔ فوٹو : فائل
سائٹ ایریا میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار غلام غوث کو نامعلوم افراد نے موبائل فون پر کال کرکے گھر سے بلایا تھا،مقتول کے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے قاتلوں کا سراغ لگانے میں اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہے۔
مقتول غلام غوث ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس آئے تھے کہ کسی کا فون آنے پر گھر سے نکلے تھے واردات کے بعد سے موبائل فون ابھی تک نہیں مل سکا،مقتول بلدیہ ٹائون عابد آباد کا رہائشی تھا، مقتول کی رہائش گاہ پر اس کے بھائی سہیل نے بتایا کہ غلام غوث کی عمر تقریباً 43 برس تھی جبکہ وہ 2 بیٹیوں کا باپ تھا وقوعے کے روز وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس آچکا تھا کہ موبائل فون پر کسی کی کال موصول ہوئی جس پر وہ کچھ دیر میں واپس آنے کا کہہ کر گھر سے نکلے لیکن انھیں اس وقت نہیں معلوم تھا کہ اب ان کا بھائی کبھی واپس نہیں آسکے گا۔
سہیل کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی کے پاس 2 موبائل فون تھے،واقعے کے بعد سے اس کے دونوں موبائل فون نہیں مل سکے، اگر دونوں موبائل فون مل جائیں تو تفتیش میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے ، سہیل نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ غلام غوث کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ ہی اس نے کبھی گھر میں کسی دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کا ذکر کیا، مقتول کی نماز جنازہ جمعرات کو گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی جبکہ تدفین علاقے کے مقامی قبرستان میں عمل میں لائی گئی،مقتول کا آبائی تعلق ضلع مانسہرہ سے تھا۔