محکمہ صحت مسلسل غیر حاضری پر7ڈاکٹر معطل 16کو شوکاز نوٹس
نوابشاہ اسپتال میں سٹی اسکین مشین کے فعال ہونے سے قبل کروڑوں روپے کی ادائیگی کردی گئی،انعام اللہ دھاریجو
غیرحاضر اور غیر ذمے دار ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے ویجلنس کمیٹی قائم ،اسپتالوں میں چھاپے جاری رہیں گے۔ فوٹو؛ فائل
صوبائی محکمہ صحت میں غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹروں اوردیگر عملے کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
ڈیوٹیوں سے غفلت برتنے والوں اور سرکاری اسپتالوں میں کروڑوں روپے کی مالیت سے خریدی جانے والی مشینوں اورآلات میں مبینہ خردبردکے ذمے داروں کو بخشا نہیں جائے گا ، محکمے میں مسلسل غیرحاضر رہنے والے مزید7 ڈاکٹروں کومعطل اور16کوشوکازجاری کردیے ، یہ بات صوبائی سیکریٹری انعام اللہ دھاریجو نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتائی، انھوں نے کہاکہ محکمے میں پہلی باراحتسابی عمل شروع کیاگیا ہے جوبھی ڈاکٹر یا عملہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرے گا ان کو فارغ کردیاجائے گا ۔
سرکاری ڈیوٹیوں سے غیرحاضررہنے والوں کو معاف نہیں کیاجائے گا، انھوں نے کہاکہ نوابشاہ اسپتال میں کروڑوں روپے کی خریدی جانے والی سٹی اسکین مشین کے فعال ہونے سے قبل ادائیگی کردی گئی جبکہ مشین 2سال سے فعال نہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو حصول علاج میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے جس پر محکمہ نے ڈائریکٹرجنرل صحت ڈاکٹر اشفاق میمن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی جو7 دن میں اپنی رپورٹ محکمہ میں پیش کریگی، انھوں نے کہاکہ اندرون سندھ قائم تمام اسپتالوں اور تعلقہ اسپتالوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔
ایم ایس قمبر اسپتال کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے ،انھوں نے کہاکہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کو تمام مراعات فراہم کرتی ہے لیکن بعض کام چور ملازمین و افسران ڈیوٹیوں پر آئے بغیرگھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے ہیں جس کا محکمہ صحت نے سخت نوٹس لیا ہے اورخاموشی سے ویجلنس کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو ہفتہ وار رپورٹ مرتب کررہی ہے ، انھوں نے کہا کہ اسپتالوں میں اچانک چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔