اسامہ بن لادن کی لاش کیوں نہیں دکھائی جاسکتی شاہد لطیف
امریکی ہلاکت کی خبر شیئر نہیں کرینگے، وقاص اکرم، ہماری سیکیورٹی کو چیلنج کیا گیا ،فرید پراچہ
نائن الیون ایک ڈرامہ تھا، اسلامی دنیا کے خلاف کوئی ایشو چاہیے تھا.۔شاہد لطیف۔فوٹو:فائل
ایئرمارشل ریٹائرڈ شاہد لطیف نے کہا ہے کہ نائن الیون ایک ڈرامہ تھا، اسلامی دنیا کے خلاف کوئی ایشو چاہیے تھا اور نائن الیون کو ایشو بنایا گیا، امریکا میں اکثر شہری اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ نائن الیون ایک سازش تھی۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نائن الیون آغاز اور ایبٹ آباد آپریشن اختتام تھا، امریکی صحافی سی مورہرش کی بات وزن رکھتی ہے ۔اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اٹھنے والے بہت سوالات سے بہت سے لوگ خدشات کاشکارہیں۔ اگر صدام حسین اور کرنل قذافی کی لاش کو دکھایا جاسکتا ہے تو اسامہ کی لاش کیوں نہیں دکھائی جاسکتی۔ ن لیگ کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ملک میں اپنے لوگوں کی ہلاکتوں کے بارے میں عوام کو نہیں بتایا جاتا تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ امریکی اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو شیئر کریں گے۔
سی مورہرش نے گارڈین اخبار کو انٹرویو دیا تھا جس میں اس نے نیویارک ٹائمز کو ٹارگٹ کیا گیااور کہا کہ اس کے ایڈیٹرز کو فارغ کردینا چاہیے، انٹرویو میں بتایا گیا کہ وہ امریکی سیکیورٹی پر ایک کتاب لکھ رہا ہے جس کا ایک چیپٹر اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر ہے،کتاب مارکیٹ میں نہیں آئی اور ہم اسی کو لے کر چل پڑے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہاکہ ہمارے ملک میں امریکی فوج کے آپریشن سے ہماری بدنامی ہوئی ہماری سیکیورٹی کو چیلنج کیا گیا یہ بات کوئی بھی نہیں کرتا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر تبصرے اور تنقید جاری رہے گی لیکن حقا ئق کا پتہ نہیں چلے گا کیونکہ جتنے بھی ہائی پروفائل کلنگز ہوتی ہیں ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلتا ابھی تک لیاقت علی خان، بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا سراغ نہیں مل سکا۔