ہیوی بائیکس پر ہوا سے باتیں کرتی تندوتیز تفریح
ہیوی بائیک پر سنسنی خیز رفتار کے ساتھ ہوا کو چیرتے ہوئے لمبے سفر پرنکلنا نوجوانوں کے لئے خواب کا درجہ اختیار کرچکا ہے۔
ماڈلز:سرمد خان اور صبا ، فوٹو : محمود قریشی/ ایکسپریس
عہد نوجوانی کا ایک امتیازی پہلو اِس دور میں دِل دماغ پر چھائے تندوتیز خیالات اور مہم جوئی پر مبنی سرگرمیوں کا غلبہ بھی ہوتا ہے۔
ہم میں سے ہر کسی کو اِس طوفانی دور کا تجربہ ہوا ہوگا۔ اِس عمر میں کھیل کود، بھاگ دوڑ اور آندھی سے تیز رفتار حاصل کرلینے کا بھوت سر پر سوار ہوتا ہے۔ آج کے دور میں ہیوی بائیک پر سنسنی خیز رفتار کے ساتھ ہوا کو چیرتے ہوئے لمبے سفر پرنکلنا نوجوانوں کے لیے خواب کا درجہ اختیار کرچکا ہے۔
مہنگے ہونے کے باعث ہیوی بائیکس بہت کم لوگوں کی دسترس میں ہیں اور اکثر نوجوان عام موٹرسائیکل پر ہی شوق پورا کرتے ہیں لیکن صنعتی میدان میں انقلابی تبدیلیاں اشارہ دے رہی ہیں کہ جلد ہی بڑی موٹربائیکس بھی عام لوگوں کی پہنچ میں آجائیں گی۔