سندھ کے سرکاری اساتذہ کی چھٹیوں پر پابندی عائد
کسی بھی اساتذہ کے باہر ملک جانے پر پابندی ہوگی
کسی بھی اساتذہ کے باہر ملک جانے پر پابندی ہوگی، فوٹو: فائل
محکمہ تعلیم سندھ نے مارچ 2020 تک اساتذہ کےعمرہ، زیارت اور تمام چھٹیوں پر پابندی عائد کردی، کسی بھی اساتذہ کے باہر ملک جانے پر پابندی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن علی منگی نے اساتذہ کے عمرے اور زیارات اور کسی بھی قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک جانے کی اجازت کسی اساتذہ کو نہیں دی جائے گی، تعطیلات کی اجازت صرف ہنگامی صورتحال پر دی جائے گی۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق صرف اساتذہ پر ہوگا، تعلیمی سال کے خاتمے پر ہی اساتذہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی، یہ حکم پورے صوبوں کے لئے نافذ ہے، ڈائریکٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کیسز سیکرٹریٹ نہ بھیجیں۔