میڈیکل میں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد حتمی فہرست 23 اکتوبر کو جاری ہوگی
46امیدوارغیر حاضر رہے،ناقص انتظامات سے ٹیسٹ20منٹ تاخیر سے شروع ہوا،والدین دھوپ میں 2گھنٹے کھڑے رہے
این ای ڈی یونیورسٹی میں شہر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے طلبہ وطالبات انٹری ٹیسٹ دینے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی میں ڈائویونیورسٹی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور ڈاکٹرعشرت العباد انسٹیٹیوٹ آف اورل سائنسز بی ڈی ایس میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ اتوارکو این ای ڈی یونیورسٹی میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے تحت ہوئے۔
این ٹی ایس انٹری ٹیسٹ کے نتائج9 اکتوبرکو ڈاؤ یونیورسٹی اور جناح یونیورسٹی کو جاری کریگی،23اکتوبر حتمی داخلہ فہرست جاری کی جائیگی،28 اکتوبرکو اوپن میرٹ کے انٹرویوز ہوں گے، 30 اکتوبرکو سیلف فنانس اسکیم کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے، انٹری ٹیسٹ میں کراچی میں ایم بی بی ایس کی700اورڈائویونیورسٹی کے ماتحت بی ڈی ایس کی200 نشستوں پرداخلے کیلیے5ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے80فیصد طالبات اور20 فیصد طلبا شامل تھے،46امیدوارغیر حاضر رہے،ناقص انتظامات کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ 20منٹ تاخیر سے شروع ہوا، امیدواروںکے والدین کے بیٹھنے کیلیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے والدین تپتی دھوپ میں 2گھنٹے تک کھڑے رہے۔
اتوارکی شام امیدواروں کو آنسر کی جاری کردی گئی، انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے محکمہ صحت کے اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹرمنظورعباس،ڈاؤیونیورسٹی کے ڈائریکٹر امتحانات ڈاکٹر ادریس، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرطارق رفیع نے دورہ کیا، انٹری ٹیسٹ کراچی سمیت صوبے کے تمام میڈیکل یونیورسٹیوںمیں بیک وقت منعقدکیے گئے،ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں ابتدائی داخلہ فہرست (میرٹ لسٹ)21 اکتوبرکو جاری ہوگی جس کے بعد اعتراضات2 دن میں جمع کرائے جاسکیں گے،23 اکتوبر حتمی داخلہ فہرست جاری کی جائیگی،28 اکتوبرکو اوپن میرٹ کے انٹرویوز ہوںگے،30 اکتوبرکو سیلف فنانس اسکیم کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔
کراچی میں ڈائویونیورسٹی کے ماتحت چلنے والے ڈائومیڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی350، جناح سندھ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 350نشستیں مختص کی گئی جبکہ ڈائو ڈینٹل کالجزمیں بی ڈی ایس کی200 نشستیں مختص کی گئی ہیں،ڈائومیڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی350 نشستوںمیں سے228جنرل میرٹ،55سیلف فنانس،22اندرون سندھ کے طلبہ وطالبات کیلیے،12اورسیز پاکستانی سیلف فنانس، ایک سیٹ معذور طلبہ کے لیے،16فارن نیشنل سیلف فنانس اور16سیٹیں پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنٹ پروگرام کیلیے مختص کی گئی ہیں، اسی طرح ڈاکٹرعشرت العباد خان اورل ہیلتھ سائنسز میں بی ڈی ایس میں 100 سیٹیں مختص کی گئی ہیں جس میں 60 اوپن میرٹ ،34سیلف فنانس اور 6اورسیزکے لیے مختص کی گئی ہیں،ڈائو انٹرنیشنل ڈینٹل کالج میں سیلف فنانس کی40 اور سیزکی10سیٹیں مختص کی گئی ہیں، ڈائو ڈینٹل کالج میں50 سیلف فنانس کی سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔