ہاکی ایونٹ کا انعقاد مقصد پلیئرز کو تیار کرنا ہے رانا مجاہد
سونے گرائونڈز آباد کرنے کے لیے مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں، سیکریٹری
نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے ان کو گروم کرنا میری پہلی ترجیح ہے ، رانا مجاہد، فوٹو: فائل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی کا کہنا ہے کہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا مقصد جہاں کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضا پیدا کرنا ہے۔
وہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی کھیپ بھی تلاش کرنا ہے۔''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے ان کو گروم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور یہ ہدف ڈومیسٹک سطح پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے بغیر ممکن نہیں نہیں۔ سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ مستقبل میں این بی پی گولڈ کپ کی طرح ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ایسے ٹورنامنٹ کروائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ملکی سونے گرائونڈز آباد کرنے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم جب تک انٹرنیشنل ٹیموں کا پاکستان میںآنے کا باقاعدہ سلسلہ شروع نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہم کھلاڑیوں کو فارغ نہیں بیٹھنے دیں گے بلکہ لاہور سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کر کے انھیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیں گے۔