سوچی ونٹر گیمز 2014 اولمپکس مشعل کی روس آمد

آج شروع ہونے والا روایتی ٹارچ ریلے آئندہ برس 7 فروری کو اختتام پذیر ہوگا

ماسکو :روسی صدر ولادیمیر پوٹن یونان سے اتوار کو ملک میں پہنچنے والی سوچی ونٹر گیمز کی مشعل وصول کررہے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

آئندہ برس سوچی میں ہونیوالے ونٹر گیمز سے قبل اولمپک مشعل اتوار کے روز ماسکو پہنچ گئی ہے۔

مشعل کا روایتی ریلے پیر کے روز شروع ہوکر سوچی کے بالکل نئے پہلے اولمپک اسٹیڈیم پر 7 فروری کو گیمز کی افتتاحی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔گیمز کو روس کے نئے 'ہم جنس پرست پروپیگنڈہ ' پر پابندی کا سامنا ہے۔دنیا میں امن اور بین الاقوامی بھائی چارے کی نشانی کو یونان کے دور قدیم کے اولمپیا میں 29 ستمبر کو روشن کیا گیا تھا جسے ہفتے کے روز سرکاری طور پر روسی وفد کے حوالے کیا گیا ہے، صدر ولادیمیر پیوتن کے سامنے ریڈ اسکوائر پر افتتاحی تقریب سے قبل مشعل کو خصوصی طور پر وی آئی پیز اور آفیشلز کے لیے مخصوص ماسکو کے وینوکووو 3 ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔




صرف 7 سے 11 نومبر تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے دورے کے علاوہ رنرز 65 ہزار کلومیٹرز کا راستہ طے کرتے ہوئے روس کے 83 ریجنز سے گزریں گے۔ روسی آفیشلز نے واضح کردیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے سبب مشعل کو سوئز پر روشن نہیں رکھا جائیگا۔ 2007 میں پیوٹن کو اس وقت زبردست سفارتی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب انھوں نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو سوچی میں ونٹر گیمز منعقد کرنے پر راضی کیا تھا۔

سوچی بحر اسود کی ساحلوں سے گھری موسم گرما کی سیرگاہ اور کھجوروں کے درختوں سے گھری روس کی واحد تفریح گاہ ہے، اس کے بعد سے روس نے سوچی کو ایتھلیٹس کی روانگی کے بعد ایک عالمی سیاحتی مرکز بنانے اور تعمیراتی کاموں پر ریکارڈ50 بلین ڈالرز خرچ کیے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بین الاقوامی انسانی حقوق گروپس اور متعلقہ حکومتوں کی جانب سے پیوتن کی زیرقیادت آزادی کی صورتحال پر سخت تنقید جاری ہے، آئی او سی کے نومنتخب صدر تھامس باخ نے 29 ستمبر کو کہا تھا کہ انھیں روسی آفیشلز کی طرف سے 'ضمانتیں' ملی ہیں کہ متنازع ہم جنس پرستی قانون گیمز میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس پر لاگو نہیں ہوگا۔
Load Next Story