واٹر بورڈ کورنگی کی بدعنوانیوں کی تحقیقات کرائی جائے افسران کی وزیر بلدیات سے اپیل
سپرنٹنڈنٹ انجینئر سعید شیخ کی معطلی پر اویس مظفر کو خراج تحسین،قلت آب کے شکار علاقوں میں پانی کی صورتحال بہتر ہوجائیگی
معطل افسر سعید شیخ پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرینگے،وزیر بلدیات صورتحال پر نظر رکھیں۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل
ISLAMABAD:
کورنگی میں ہائیڈرنٹ مافیا کی سرپرستی کے الزام میں ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سعید شیخ کی معطلی پر واٹربورڈ کے افسران اور ملازمین نے صوبائی وزیر بلدیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات نے ایسے افسر کو معطل کیا ہے جس نے واٹربورڈ کورنگی ڈویژن میں ہائینڈرنٹس کے کام کو دھندے کی شکل دے رکھی تھی جس سے کورنگی،ڈیفنس ، ناصر کالونی، انڈسٹریل ایریا سمیت اطراف کے علاقے پانی کی قلت کے شکار تھے۔
کورنگی ڈویژن میں ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر سعید شیخ کی معطلی سے کئی سال بعد پانی کی صورتحال معمول پر آجائے گی، واٹربورڈ افسران کا کہنا ہے کہ سعید شیخ بااثر افسر تھے جن کے خلاف کارروائی مشکل تھی لیکن صوبائی وزیر بلدیات نے جرات کا مظاہرہ کرکے لاکھوں شہریوں کو پانی کے بحران سے نجات دلائی ہے،واٹربورڈ کی انتظامیہ میں موجود بعض افسران سعید شیخ کی سرپرستی کررہے ہیں خدشہ ہے کہ وہ ان علاقوں میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
صوبائی وزیر بلدیات اس صورتحال پر نظر رکھیں اور معطل افسران کی تحقیقات کا معاملہ واٹربورڈ کی انتظامیہ پر نہ چھوڑیں بلکہ ایماندار افسران سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں،سعید شیخ پر کرپشن کے بدترین الزامات ہیں انھوں نے کورنگی میں زیر زمین فراہمی آب کی لائنوں کو نکال کر فروخت کرکے واٹربورڈ کو تاریخی نقصان پہنچایا تھا بعدازاں سعید شیخ اس معاملے کی تحقیقات سردخانے میں ڈالنے میں کامیاب ہوگئے تھے، صوبائی وزیر بلدیات تحقیقات کے دائرہ کار میں کورنگی ڈویژن کی تمام بدعنوانیوں خصوصاً پائپوں کی چوری کے معاملے کو تحقیقات کا حصہ بنائیں واٹر بورڈ کورنگی ڈویژن کی بدترین کرپشن کی نیب سے تحقیقات کرائی جائے۔