سینئر صحافی ابوالحسنات سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک
مرحوم کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا (فوٹو: فائل)
مرحوم ابوالحسنات نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیوں اور بیٹے کو چھوڑا ہے، وہ گزشتہ 9 سال سے ایکسپریس ٹریبیون اخبار سے منسلک تھے اس سے قبل انھوں نے ڈان، مارننگ اسٹار، سعودی گزٹ اور دیگر اخبارات میں کام کیا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز محکمہ اطلاعات سے کیا۔ وہ ملنسار اور لوگوں کے دکھ درد میں کام آتے تھے، صحافی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ابوالحسنات کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ابو الحسنات کا سوئم پیر کو عصر اور مغرب کے درمیان منعقد ہوگا، مردوں کے لیے مسجد خیر البشر میں جبکہ خواتین کے لیے ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 554/اے ، بلاک جے نارتھ ناظم آباد میں انتظام کیا گیا ہے۔