افغان صدارتی الیکشن جنگی سردار اور پرانے چہرے میدان میں

عبداﷲ عبداﷲ، قیوم کرزئی، اشرف غنی، زلمے رسول اورعبدالرب رسول سیاف امیدواروں میں شامل

کابل: عبدالرسول سیاف آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے اپنے نام کا اندراج کرا رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

افغانستان میں آئندہ سال5 اپریل کو ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ اتوار کے روزاختتام پذیر ہوگیا۔

جس میں سابق جنگی سرداراوربزرگ سیاستدان بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔




نمایاں امیدواروں میں طالبان مخالف مشرقی اتحادکے کمانڈرمرحوم احمد شاہ مسعود کے قریبی ساتھی اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ، افغان صدر حامد کرزئی کے بڑے بھائی اور تاجر54سالہ قیوم کرزئی، سابق وزیر خزانہ 64سالہ اشرف غنی، صدر کرزئی کے قریبی ساتھی وزیرخارجہ 70سالہ زلمے رسول اور سابق اسلامی جنگی سردار عبدالرب رسول سیاف شامل ہیں۔
Load Next Story