ایرانی ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام 4 گرفتار

صدر روحانی نے نیوکلیئر انرجی پروگرام کیلیے جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں، علی اکبر صالحی

بعض ممالک کو ایران کے نیوکلیئر مسئلے کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں، ڈائریکٹر اٹامک انرجی۔ فوٹو: فائل

ایران کے اٹامک انرجی آرگنائزیشن( اے ای او آئی ) کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایٹمی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے اے ای او آئی کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ فورسز نے نیوکلیئر انرجی تنصیبات پر تخریب کاری کا منصوبہ تیار کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لیا ہے، انھوں نے سیکیورٹی نقطہ نظر کے تحت اس سلسلے میں مزید تبصرے سے گریز کیا۔




صالحی نے مزید کہا کہ صدر حسن روحانی نے نیوکلیئر انرجی پروگرام کے حوالے سے جرأت مندانہ اقدامات کیے ہیں لیکن بعض ممالک خاموش رہیں گے کیونکہ انھیں ایران کا نیوکلیئر مسئلہ حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض قوتیں تخریب کاری کے ذریعے ایران کا ایٹمی مسئلہ حل کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Load Next Story