بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی ایک ہفتے میں مکمل کرلینگے نیپرا

کوشش کی جائے گی جتنا زیادہ ہوسکے صارفین کوریلیف دے سکیں۔قائم مقام چیئرمین نیپراخواجہ محمدنعیم

سپریم کورٹ کی طرف سے بجلی قیمتوں کا نوٹس لینے کے بعد معاملہ نظرثانی کے لیے نیپرا کو بھجوادیاتھا۔فوٹو: فائل

قائم مقام چیئرمین نیپراخواجہ محمدنعیم نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوںپر نظرثانی کاعمل ایک ہفتے میں مکمل کرلیں گے اورکوشش کی جائے گی جتنا زیادہ ہوسکے صارفین کوریلیف دے سکیں۔


ایک ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگومیں قائم مقام چیئرمین نیپرانے کہاکہ بجلی کی قیمتوں پرنظرثانی سے متعلق وزارت پانی وبجلی کی درخواست پرآج(پیر) سے کام شروع کردیا جائے گا۔ ایک سوال پرکہ صارفین کو کتنا ریلیف مل سکے گا، ان کاکہنا تھاکہ اس بارے میں ابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے۔ ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے بجلی قیمتوں کا نوٹس لینے کے بعدوزارت پانی و بجلی نے معاملہ نظرثانی کے لیے نیپرا کو بھجوادیاتھا۔
Load Next Story