روہت شرما بیٹسمین رینکنگ میں کیریئر بیسٹ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے

میانک اگروال نے بھی 25 ویں پوزیشن سنبھال لی۔

میانک اگروال نے بھی 25 ویں پوزیشن سنبھال لی۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں 2 سنچریاں اسکور کرنے والے روہت شرما بیٹسمین رینکنگ میں کیریئر بیسٹ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر تاہم پوائنٹس اب 900 سے نیچے چلے گئے ہیں، 4 درجہ ترقی سے جنوبی افریقی بیٹسمین کوئنٹن ڈی کک ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹاپ پر آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ موجود ہیں۔

بولنگ میں ٹاپ پوزیشن پیٹ کمنز کے پاس ہے جبکہ 4 درجہ ترقی سے ایشون دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔
Load Next Story