نئی کراچی صنعتی ایریا میں بچی سے زیادتی ملزم فرار

13 سالہ لڑکی کو محلے کا ہی ایک لڑکا راجو بہلا پھسلا کر باہر گلی سے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔

13 سالہ لڑکی کو محلے کا ہی ایک لڑکا راجو بہلا پھسلا کر باہر گلی سے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
نیو کراچی صنعتی ایریا میں بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے بیان دیا ہے کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کو محلے کا ہی ایک لڑکا راجو بہلا پھسلا کر باہر گلی سے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔


پولیس نے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرنے کے لیے عباسی شہید اسپتال بھیجا لیکن خاتون میڈیکو لیگل افسر نہ ہونے کے باعث طبی معائنہ نہیں ہوسکا۔ ممکنہ طور پر آج (منگل کو) متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کیا جائیگا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
Load Next Story