مجھے رنگوں سے پیار ہے اسکرپٹ دیکھ کر کام کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں عالیہ بھٹ
خود کو کامیاب اداکارہ سمجھتی ہوں اور نہ ہی اسٹار، میں سیکھ رہی ہوں اور مجھے بہت آگے جانا ہے
عالیہ نے کہا کہ رندیپ حودا ایک اچھا اداکار ہے، انھوں نے اس فلم کی شوٹنگز کے دوران میری بہت مدد کی جس سے مجھے کچھ آسانی محسوس ہوئی۔ فوٹو: فائل
BERLIN:
2012ء میں ''اسٹوڈنٹ آف دی ائیر'' سے بالی ووڈ میں بطور اداکارہ کرئیر شروع کرنیوالی عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں ابھی تک خود کو ایک کامیاب اداکارہ نہیں سمجھتی، مجھے اداکاری کا زیادہ تجربہ نہیں ہے اور میں اسٹار نہیں ہوں، میں سیکھ رہی ہوں اور ابھی مجھے بہت آگے جانا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں ابھی اپنے فلم کے ڈائریکٹرز پر انحصار کرتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ فلم ''ہائی وے'' جو اگلے برس ریلیز ہو رہی ہے میں کام کرتے ہوئے اتنی ہی نروس تھیں جتنی کہ اپنی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کی شوٹنگ کرواتے وقت تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ رندیپ حودا ایک اچھا اداکار ہے، انھوں نے اس فلم کی شوٹنگز کے دوران میری بہت مدد کی جس سے مجھے کچھ آسانی محسوس ہوئی، وہ میری ہی طرح جوان ہے تاہم وہ مجھ سے بہت سینئر ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ رندیپ کا مجھ سے بڑی عمر کا ہونا صرف ایک خیال ہے اس نے مجھے فلم کی شوٹنگز کے دوران بہت مرتبہ سمجھایا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔
عالیہ بھٹ کا فلم'' 2 اسٹیٹس '' میں اپنے ساتھ لیڈنگ رول کرنیوالے اداکار ارجن کپور کے متعلق کہنا ہے کہ وہ بھی ایک اچھا اداکار ہے میں اس کی فلم ''عشق زادے'' میں اس کی اداکاری سے محبت کرتی ہوں، وہ ایک حیرت انگیز شخص ہے اس نے رول کے مطابق تیاری میں میری بہت مدد کی، بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ حال ہی میں 40 رنگوں کی نیل پالش متعارف کرانیوالی ایک کاسمیٹک کپنی کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئی ہیں اور وہ اس کمپنی کی برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں۔ عالیہ بھٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے رنگوں سے پیار ہے اور وہ یہ تمام 40رنگوں کی نیل پالش لیں گی اور اس کا استعمال کرینگی۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی تین فلمیں ''ہائی وے ''، ''2سیٹسیس '' اور '' ہمٹی شرما کی دلہنیا'' اگلے برس ریلیز کی جا رہی ہیں۔
''ہائی وے ''، اور '' 2 سیٹسیس '' تکمیل کے مراحل میں ہیں، اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ان دونوں فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے، نئی فلموں کے اسکرپٹ کو دیکھتی ہوں اور پھر ان میں اپنے کردار کا جائزہ لے کر کام کرنے کا فیصلہ کر لیتی ہوں ۔ اداکارہ نے بتایاکہ فلم ''2اسٹیٹس ''ایک تامل لڑکی کی پنجابی لڑکے کے ساتھ عشق اور شادی پر مبنی فلم ہے جس میں دونوں کے خاندانوں میں ثقافتی اقدار کے تضاد حائل ہوتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کی فلم ''ہمٹی شرما کی دلہنیا'' کو بھی اگلے سال جون میں ریلیز کیے جانے کا پروگرام ہے اس فلم کی ہدایات ششانک کھیتان دے رہے ہیں جب کہ اس فلم میں ورن دھاوان عالیہ کے ساتھ لیڈنگ رول کر رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق اس وقت اس فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام آخری مراحل میں ہے۔ واضح رہے کہ نوعمر اداکارہ فنکار فلمساز ،ہدایتکار اور رائٹر مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی کے گھر 15مارچ 1993کو ممبئی میں پیدا ہوئیں، عالیہ بھٹ ہدایتکار و اداکارہ پوجا بھٹ، شاہین بھٹ اور راہول کی بہن ہیں، اداکار عمران ہاشمی ان کے کزن ہیں جب کہ مکیش بھٹ انکل ہیں۔
عالیہ بھٹ نے ابتدائی تعلیم جمنا بائی نرسری ہائی اسکول سے حاصل کی، عالیہ نے اگرچہ 1999کی فلم ''سنگھرش''میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا تاہم ان کی بطور اداکارہ پہلی فلم 2012کو ریلیز ہونے والی ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ''ہی قرار دی جا رہی ہے۔ بالی وڈ نقاد ترن آدرش کاکہنا ہے کہ کرن جوہر کی اس فلم میں عالیہ کی پرفارمنس عمدہ رہی، انھوں نے اداکارہ کی پہلی فلم کو اچھا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ کا آغاز کرینہ کپور کی فلم ''کبھی خوشی کبھی غم کیطرح ہے۔ انھوں نے کہا کہ فنکار گھرانے سے تعلق ہونے پر ان سے جو توقعات وابستہ کی جا رہی تھیں عالیہ ان پر ہو بہو پوری اترتے ہوئے نظر آتی ہیں ، تاہم ان کی نئی فلمموں میں اب پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے لیے تیاری کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔
بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلموں کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے، نئی فلموں میں ان کی پرفارمنس نے ہی ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ بالی ووڈ کے سنجیدہ فلمی حلقوں نے عالیہ بھٹ کے فلمی کیرئیر کے حوالے سے کہا کہ بھٹ فیملی طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری کے ساتھ وابستہ ہے اور بہت پروفیشنل انداز سے فلمیں بنانا اور نوجوان ٹیلنٹ کو متعارف کروانا اسی فیملی کا خاصا رہا ہے، اس لیے ہمیں امید ہے کہ عالیہ بھٹ بھی اپنی فیملی کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے بالی ووڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔
ایک طرف تو وہ خود باصلاحیت اداکارہ اور ڈانسر ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ فنی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے مہیش بھٹ ان کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں، جس کیوجہ سے ان کے کام میں نکھار آتا رہیگا۔ عالیہ بھٹ کے کیرئیر کی پہلی فلم نے تو زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور اب ان کی آنیوالی نئی فلموں سے بھی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ عالیہ بھٹ جلد ہی سلمان خان یا عامرخان کے ساتھ بھی کام کرتی دکھائی دینگی جس کے بہتر نتائج سامنے آئینگے۔