3روزہ’’پاکستان ٹریول مارٹ‘‘ کا افتتاحعوام کا سیلاب امڈ آیا

ٹریول مارٹ کے ذریعے دنیا کو پیغام دیناہے کہ اب پاکستان کے حالات بہتر ہیں،وزیرسیاحت فداخان

ٹریول مارٹ کے ذریعے دنیا کو پیغام دیناہے کہ اب پاکستان کے حالات بہتر ہیں،وزیرسیاحت فداخان

محکمہ ثقافت سندھ اور نجی شعبے کے اشتراک سے کراچی ایکسپو سینٹر میں 3 روزہ ''پاکستان ٹریول مارٹ'' کے افتتاح ہوتے ہی عوام کا سیلاب امڈ آیا تیسری سیاحتی نمائش3روز تک جاری رہے گی۔


نمائش کے منتظم سردار رفیق بخاری نے بتایاکہ سیاحتی نمائش میں 110 عالمی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، پاکستان ٹریول مارٹ میں تھائی لینڈ،ملائیشیا،انڈونیشیا، ویتنام، کمبوڈیا،سری لنکا،ترکی، آذربائیجان، عمان، کویت، سعودی عرب، یو اے ای، چین، یونان اور برطانیہ سمیت 22 ممالک حصہ لے رہے ہیں، نمائش میں دنیاکے8عالمی ٹورزم بورڈز بھی شرکت کر رہے ہیں،پاکستان ٹریول مارٹ میں 400 سے زائد اسٹالزلگائے گئے ہیں۔

سرفہرست عالمی ایئرلائنز،ہوٹل انڈسٹری کے بڑے ادارے، ٹریول اینڈ ٹوئرزم اور سیاحت سے منسلک دیگر کمپنیاں اپنے اپنے ٹورزم کی نمائش کر رہی ہیں، اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیرسیاحت فداخان نے کہاکہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلیے12نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے ہیں،گلگت بلتستان میں بھی ٹریول مارٹ کرارہے ہیں، ٹریول مارٹ کے ذریعے دنیا کو پیغام دیناہے کہ اب پاکستان کے حالات بہتر ہیں،میڈیا کو پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر دکھانے کیلیے کام کرے،گلگت بلتستان کی ٹورزم پالیسی اور ٹورزم ایکٹ بنایا گیاہے۔
Load Next Story