کیا پشاور بی آر ٹی منصوبہ اسی صدی میں مکمل ہو جائیگا

منصوبہ عوام کیلیے دردسر بن گیاہے، کئی سال گزرنے کے باوجود مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، درخواست گزار

منصوبے کے 26 اسٹیشنز کی تعمیر جاری ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، کام کی رفتار سے لگتا ہے کئی سال لگ جائیں گے، جسٹس ابراہیم فوٹو:فائل

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ کیا بی آرٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل ہو پائیگا اورکیاہم اس کو مکمل ہوتا دیکھ سکیں گے۔


عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے بتایا کہ بی آرٹی کامنصوبہ عوام کیلیے دردسربن گیا ہے، کئی سال کے بعد مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، شہری شدید مشکلات کا شکارہیں، سڑک عبورکرنے کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں، ہرڈیڑھ کلومیٹرکے فاصلے پر کراسنگ بنائی گئی ہے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا، موجودہ صورتحال کیا ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ منصوبے کے 26 اسٹیشن تعمیر کیے جارہے ہیں جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ کام کی رفتاراس طرح ہے تو کئی سال لگ جائینگے، عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکام سے جواب طلب کر لیا۔ دریں اثنا ہائی کورٹ نے فوڈکمپنیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی سے روکتے ہوئے جواب مانگ لیا۔
Load Next Story