نیوزی لینڈ سے سیریز بنگلہ دیش کو ثقلین کی خدمات میسر نہیں ہوں گی

کیویز سے سیریز میں مجھے خاص طور پر ثقلین کی کمی محسوس ہوگی،ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔غازی

ثقلین کا بی سی بی کے ساتھ سال میں 100 دن کام کرنے کا معاہدہ ہے، فوٹو: اے ایف پی/فائل

بنگلہ دیشی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں اسپن بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔


ان کا بی سی بی کے ساتھ سال میں 100 دن کام کرنے کا معاہدہ ہے، ثقلین نے گذشتہ ماہ ہی بنگال ٹائیگرز کو جوائن کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا تھا مگر بنگلہ دیشی بورڈ نے ان کی خدمات آئندہ برس مارچ میں اپنے ملک میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے لیے محفوظ رکھنے کی خاطر نہیں بلایا، اس طرح وہ موجود معاہدے میں ہی ثقلین کی خدمات میگا ایونٹ کیلیے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ بنگلہ دیشی اسپنر سوہاگ غازی کا کہنا ہے کہ کیویز سے سیریز میں مجھے خاص طور پر ثقلین کی کمی محسوس ہوگی،ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
Load Next Story