بوتھا کے بولنگ ایکشن پر پھر شکوک

31 سالہ کرکٹر سائوتھ آسٹریلیا کے کپتان بھی ہیں، وکٹوریہ کے خلاف میچ میں ان کے ایکشن پر شک ظاہر کیا گیا

بوتھا کے بولنگ ایکشن کا اب غیرجانبدار ماہرین سے تجزیہ کرایا جائے گا۔فوٹو:فائل

سابق جنوبی افریقی آل رائونڈر جوآن بوتھا کا بولنگ ایکشن پھر شکوک کی زد میں آگیا۔


31 سالہ کرکٹر سائوتھ آسٹریلیا کے کپتان بھی ہیں، وکٹوریہ کے خلاف میچ میں ان کے ایکشن پر شک ظاہر کیا گیا جس میں انھوں نے 9 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 39 رنز دیے تھے۔ بوتھا کے بولنگ ایکشن کا اب غیرجانبدار ماہرین سے تجزیہ کرایا جائے گا۔

اس وقت تک انھیں بدستور کرکٹ کھیلنے اور بولنگ جاری رکھنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ 2006 میں سڈنی میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد ہی ان کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ ہوگئی جس پر آئی سی سی نے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اسی سال وہ کلیئر ہوئے مگر 2009 میں پورٹ ایلزبیتھ میں آسٹریلیا کے خلاف ہی کھیلنے جانے والے ایک ون ڈے میچ میں پھر ان کی رپورٹ ہوگئی تھی، اس وقت ان کی دوسرا ڈلیوری زد میں آئی اور انھیں اس طرح کی گیند کرنے سے روک دیا گیا۔
Load Next Story