تنازعات میں الجھی ہوئی آئی پی ایل کی کمائی بھی تیزی سے کم ہونے لگی

رواں برس کے شروع میں کھیلے جانے والے چھٹے ایڈیشن میں گذشتہ سال کی بانسبت کئی چیزوں میں آمدنی میں کمی ہوئی

اس بار اسپانسر شپ کی مد میں 180 کروڑ موصول ہوئے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 192 کروڑ روپے تھی۔فوٹو: فائل

تنازعات میں الجھی ہوئی آئی پی ایل کی کمائی بھی تیزی سے کم ہونے لگی۔


رواں برس کے شروع میں کھیلے جانے والے چھٹے ایڈیشن میں گذشتہ سال کی بانسبت کئی چیزوں میں آمدنی میں کمی ہوئی، اس بار اسپانسر شپ کی مد میں 180 کروڑ موصول ہوئے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 192 کروڑ روپے تھی۔ اس بار پلے آف میچز سے کوئی آمدنی نہیں ہوئی جبکہ آئی پی ایل 5 کے پلے آف میچز نے 6.15 کروڑ روپے کما کردیے تھے۔ اس بار 13 کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ برس اس مد میں 18 کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔ یہ اعدادوشمار سابق بی سی سی آئی خازن روی سونت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پیش کیے۔
Load Next Story