گولڈ کپ ہاکی عمران نے نیوی کیخلاف فتح واپڈا کے نام کر دی
سہیل عباس نے پنالٹی کارنر پر پہلا گول بنایا، پورٹ قاسم نے پولیس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کرلیا
دوسرے ہاف میں نیوی نے میچ میں واپسی کیلیے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا ۔ فوٹو: فائل
گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمران نے2گول کرکے نیوی کیخلاف5-3 سے فتح واپڈا کے نام کر دی۔
پورٹ قاسم نے پولیس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں مقابلے کے آغاز میں ہی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے واپڈا کو برتری دلا دی لیکن نیوی نے جوابی حملہ کرنے میں دیر نہ لگائی، ایک شاندار موو کے نتیجے میں شہباز احمد نے پانچویں منٹ میں گیند جال میں پہنچاکر مقابلہ1-1 سے برابر کر دیا،کھیل کے15اور17ویں منٹ میں واپڈا کے عمران حریف سائیڈ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے اور یکے بعد دیگرے2 بار گیند کو گول پوسٹ میں پھینک کر اسکور3-1 کر دیا۔
دوسرے ہاف میں نیوی نے میچ میں واپسی کیلیے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور واپڈا کے دفاع میں شگاف ڈالنے کیلیے تابڑ توڑ حملوں کا آغاز کیا، کوچ کی پلاننگ کامیاب رہی اور 43 ویں منٹ میں شبیر نے فیلڈ گول کر کے اسکور3-2کر دیا،6 منٹ بعد ہی نیوی کے اکبر علی ایک اور فیلڈ گول کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کے نتیجے میں مقابلہ3-3سے برابر ہو گیا، نیوی کی خوشی اس وقت جاتی رہی جب چند لمحے بعد ہی واپڈا کے کپتان محمد وقاص شریف نے انفرادی کوشش سے شاندار فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلادی۔ واپڈا کی طرف سے پانچواں گول علیم بلال نے کھیل کے 66ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر بناکر فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی، بعد ازاں نیوی کے فارورڈز کی تمام تر کوششیں بیکار گئیں۔
دوسرے میچ میں پورٹ قاسم نے پولیس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کیا، چوتھے منٹ میں فاتح ٹیم کے محمد اظہر نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، پولیس نے ہمت نہ ہارتے ہوئے حریف پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا،ڈی کے قریب ایک عمدہ پاس پر شاہد خان نے23 ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں طرف سے عمدہ کھیل کے باوجود کوئی ٹیم مزیدگول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔وقفے کے بعد برتری حاصل کرنے کیلیے کشمکش زوروں پر نظر آئی، تاہم پورٹ قاسم کا حملہ موئثر ثابت ہوا جب فارورڈزایک عمدہ موو پر حریف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کی ڈی کے اندر ایک غلطی کی وجہ سے 40ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک لینے میں کامیاب ہو گئے۔
عاصم خان نے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور حریف ٹیم کے گول کیپر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔ بعد ازاں پولیس نے مقابلہ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن پورٹ قاسم کے دفاعی کھلاڑیوں نے ہر حربہ ناکام بنا دیا۔ منگل کو ایونٹ کے مزید 4 مقابلے ہوں گے۔ پہلا میچ کسٹمز اور پی اے ایف کے درمیان شیڈول ہے، دوسرے مقابلے میں نیوی کو ہایئر ایجوکیشن کا سامنا کرنا ہوگا۔ تیسرا مقابلہ پی آئی اے اور آرمی کے درمیان شیڈول ہے جبکہ این بی پی اور پولیس کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔