کے سی سی اے صدارتی انتخابات کیلیے ندیم عمر میدان میں آ گئے
ملک کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن بنانے کاعزم،خلیل احمدنینی تال والا دستبردار
ندیم عمر کے سی سی اے کا صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کررہے ہیں ، صلاح الدین و جلال الدین بھی موجود ۔ فوٹو : اے پی پی
کے سی سی اے کے صدارتی انتخابات کیلیے ندیم عمر میدان میں آ گئے۔
گذشتہ روز میڈیا کانفرنس میں انھوں نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان کر دیا، کئی سابق ٹیسٹ کرکٹرز و ایسوسی ایشن کے سابق آفیشلز حمایت کا اظہار کرنے کیلیے ساتھ موجود تھے، ان کے حق میں خلیل احمد نینی تال والا الیکشن سے دستبردار ہو گئے، یوں اب مقابلہ 2 امیدواروں پروفیسر اعجاز فاروقی اور ندیم عمر کے درمیان ہو گا، عمر سی سی کے روح رواں نے منتخب ہونے کی صورت میں کے سی سی اے کو ملک کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔
گذشتہ روز ندیم عمر نے بھی اس میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا، کراچی جیمخانہ میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹرز صلاح الدین صلو، جلال الدین، صادق محمد اور ندیم خان سمیت کے سی سی اے کے سابق آفیشلز و دیگر شخصیات بھی حمایت کا یقین دلانے ان کے ساتھ موجود رہے، سابق نائب صدر ندیم عمر نے کہا کہ میں صدرکے سی سی اے کے انتخابات میں حصہ لینے اور آج ہی سے اپنی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتا ہوں، میں نے ہمیشہ کراچی کرکٹ کی بہتری کیلیے کام کیا اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کروں گا،انھوں نے کہا کہ ماضی کی پاکستانی ٹیم میں شہرقائد کے کئی پلیئرز شامل ہوتے تھے مگر اب ایسا نہیں رہا، میری کوشش ہو گی کہ اس معیار کے کھلاڑی تیار کریں جو خودبخود قومی اسکواڈ میں جگہ بنا لیں۔
انھوں نے اپنے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی سے ملنے والے فنڈز ساتوں زونز میں تقسیم کیے جائیں گے، ہر زونز کو 2،2سوزوکی پک اپ دی جائیں گی، انٹر اسکولز اور کالجیٹ ٹورنامنٹس کرانے کے ساتھ انٹرنیشنل معیار کا کوچنگ سینٹر بھی بنائیں گے،کے سی سی اے کا نیا دفتر بنا کر اسے جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
تمام زونز کو بھی نئے دفاتر بنا کر دیے جائیں گے، امپائرز کی بہتری کیلیے اقدامات کرتے ہوئے پی سی بی سے بھی اچھے روابط استوار کیے جائیں گے۔ ندیم عمر نے سلیکشن میں اقربا پروری اور سفارش کلچر ختم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا، ان کے مطابق کے سی سی اے کو ملک کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن بنایا جائے گا، وہ زونل الیکشنز کے بعد اپنے پینل کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر ایک اور صدارتی امیدوار خلیل احمد نینی تال والا کی جانب سے ان کے صاحبزادے جنید نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا، وہ اب ندیم عمر کے ساتھ مل کر شہر میں کھیل کی بہتری کیلیے کام کریں گے۔