ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کا منصوبہ اہم ہے ایڈمنسٹریٹر
آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کی تکمیل سے شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک میں کمی ہوگی
ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلیے ہونے والے اجلاس سےخطاب۔فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر ثاقب احمد سومرو نے کہا ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کا منصوبہ شہر کیلیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
لہٰذا اس کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کی تکمیل سے شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک میں کمی ہوگی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی یہ مشترکہ منصوبہ حکومت پاکستان ، حکومت سندھ اور آئل کمپنیز کے تعاون سے مکمل کیاجارہا ہے ،یہ بات انھو ں نے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلیے منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کہی ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگرافسران بھی موجود تھے ۔