نیہا قتل کیسگرفتار ملزمان کو چشم دید گواہان نے شناخت کرلیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوئٹہ سے گرفتار ملزم شاہد کو 9 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔
13 سالہ نیہا کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیاگیا تھا۔ فوٹو : منور اے خان / ایکسپریس/فائل
13 سالہ نیہا کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان بلال اوراسکی اہلیہ مسماۃ ریما کو 2 چشم دیدگواہان نے شناخت کرلیا دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوئٹہ سے گرفتار ملزم شاہد کو 9 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔
اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ نے مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق کردی، ملزمان کا ڈی این اے کرانا ہے جبکہ ملزم نے زبانی طور پر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اغوا اور قتل کے موقع پر وہ موجود تھا ، پیر کو تھانہ عزیز آباد نے مذکورہ الزام میں گرفتار میاں بیوی کوسخت سیکیورٹی انتظامات میں شناخت پریڈ کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی ظہیر احمد کے روبروپیش کیا تھا۔