تھشارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ ’’ڈینگی‘‘ کو قرار دے دیا
آل راؤنڈر ان 10 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنھوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹور سے انکار کیا۔
آل راؤنڈر ان 10 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنھوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹور سے انکار کیا۔ فوٹو:فائل
سری لنکن آل راؤنڈر تھشارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ ''ڈینگی'' کو قرار دے دیا۔
میزبان شائقین کو سب سے زیادہ حیرت تھشارا پر ہوئی جو 2017 میں ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کے کپتان تھے۔ ایک شائق کی جانب سے جب ان پر نیشنل ڈیوٹی پر کیریبیئن پریمیئر لیگ کو ترجیح دینے کے حوالے سے تنقید کی گئی تو تھشارا نے جواب دیا کہ 'ویسٹ انڈیز میں مجھے ڈینگی ہوگیا تھا۔اسی وجہ سے کسی کی کوئی مدد نہیں کرسکتا تھا، ڈاکٹروں کے مشورے پر بدستور آرام کررہا تھا، لوگ بھی بغیر کچھ جانے بات کردیتے ہیں'۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آل رائونڈر نے بدستور سی پی ایل کے رواں سیزن میں 4 میچز کھیلے اور اس وقت واپس لوٹے جب بورڈ نے انھیں دیگر ساتھیوں کے ساتھ کیمپ کیلیے طلب کیا تھا۔