لڑائی کے دوران سینے پر مکا لگنے سے بچہ دم توڑ گیا
ہنزلہ پیدائشی طور پر دل کا مریض تھا، کھیل کے دوران لڑائی میں شرجیل نے اسے سینے پر مکا مار دیا
ہنزلہ موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے شرجیل کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، تھانیدار مومن آباد فوٹو: فائل
اورنگی ٹاؤن میں لڑائی کے دوران سینے پر مکا لگنے سے 10 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔
کراچی میں مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر10 مہاجر چوک امام بار گاہ حیدری کے سامنے والی گلی میں بچوں کی لڑائی کے دوران 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شاخت ہنزلہ ولد محمد انورکے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او آصف منورنے بتایا کہ مقتول بچہ پیدائشی دل کے مرض میں مبتلا تھا اور گلی میں بچے آپس میں کھیل رہے تھے۔ اس دوران بچوں میں کسی بات پر لڑائی ہوئی اور شرجیل نامی بچے نے مقتول کے سینے پرمکا مارا جس کے باعث مقتول بچہ موقع پر گرکر دم توڑ گیا، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے شرجیل نامی بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی