سینٹرل افریقہ ریپبلک میں شدید جھڑپیں 30 افراد ہلاک درجنوں زخمی

سینٹرل افریقہ ریپبلک کے شمال مشرقی علاقے گرگا میں دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ تاحال جاری ہے.

سینٹرل افریقہ ریپبلک کے شمال مشرقی علاقے گرگا میں دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ تاحال جاری ہے فوٹو/ فائل

سینٹرل افریقہ ریپبلک میں باغی گروپ اور مقامی حفاظتی دستوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل افریقہ ریپبلک کے شمال مشرقی علاقے گرگا میں دونوں گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ تاحال جاری ہیں، مقامی حفاظتی دستوں کی جانب سے گرگا میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے،جس کے جواب میں باغی گروپ نے مقامی افراد کی مدد سے جوابی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں مزید 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے تاہم جھڑپیں جاری ہونے کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
Load Next Story