05 فیصد انکم سپورٹ لیوی کا نوٹیفکیشن جاری
رواں مالی سال کے لیے انکم سپورٹ لیوی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔
رواں مالی سال کے لیے انکم سپورٹ لیوی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منقولہ جائیداد و دولت پر 0.5 فیصد انکم سپورٹ لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن 904(I)/2013 جاری کردیا۔
جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو منقولہ اثاثہ جات پر 0.5 فیصد انکم سپورٹ لیوی اپنے انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ جمع کرائی جانے والی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کردہ منقولہ اثاثہ جات پر جمع کرانا ضروری ہو گا اور یہ انکم سپورٹ لیوی 10 لاکھ سے زیادہ مالیت کے منقولہ اثاثوں پر عائد ہو گی، رواں مالی سال کے لیے انکم سپورٹ لیوی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں انکم سپورٹ لیوی کے لیے الگ سے ایک فارم بھی جاری کیا گیا ہے۔
جو ٹیکس گوشوارے کے ساتھ جمع کرانا ہوگا اور اس فارم میں ٹیکس دہندہ کو اپنا نام،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر، این ٹی این نمبر اور پتے سمیت دیگر کوائف فراہم کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کردہ منقولہ اثاثہ جات کی مجموعی مالیت بھی بتانا ہوگی، علاوہ ازیں منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے واجبات کے بارے میں بھی تفصیلات دینا ہوں گی۔