انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوششیں کامیاب ہورہی ہیں ندیم

ایک دن ضرور آئے گا جب فلمیں سنیمائوں پر ایک بار پھر عوام کو اپنی طرف متوجہ کرلیں گی، ندیم

ہمارے ملک کا بہترین ٹیلنٹ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ فلم انڈسٹری کو اس مقام واپس دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ ایک طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جو کوششیں کی جارہی تھیں اب وہ کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں.


جو لوگ جدوجہد میں مصروف رہے ان کے لیے یہ خوشی کی خبر ہے میں تو ایک عرصہ سے یہ بات کہتا رہا ہوں کہ میں ناامید نہیں ہوں ایک دن ضرور آئے گا جب فلمیں سنیمائوں پر ایک بار پھر عوام کو اپنی طرف متوجہ کرلیں گی، آج کراچی میں فلمسازی پر بہت تیزی سے سرمایہ کاری ہورہی ہے ہمارے ملک کا بہترین ٹیلنٹ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ فلم انڈسٹری کو اس مقام واپس دلانے کی کوشش میں مصروف ہے ان کی کوششیں کسی حد تک کامیاب ہورہی ہے لیکن ہمیں ابھی اسی جذبہ اور عزم کی ضرورت ہے۔
Load Next Story