سینما پر ٹیکس لگانے کے نتائج بہتر نہیں ہونگے ضوریز لاشاری
حکومت جدید سینما گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر جگہ فراہم کرے۔
حکومت کے ایک اقدام سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اورہزاروں لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، ضوریز لاشاری۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستان سینما اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ضوریز لاشاری نے کہا ہے کہ جدید سینما انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کے لیے حکومت کو ٹیکس لگانے پر غور کرنیکی بجائے آسان اقساط پر صوبہ بھر میں جدید طرز کے سینما گھر بنانے کے لیے جگہ فراہم کرے۔
حکومت کے ایک اقدام سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اورہزاروں لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار ضوریز لاشاری نے '' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ہونے والی ملاقات کے دوران انھیں اہم تجاویزدیں جن کومیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بہت سراہا اور اس پرعملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔
چند برسوں کے دوران سینما انڈسٹری میں بہتری آنے لگی ہے۔ ایسے میں اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو اس کے بہترنتائج سامنے نہیں آئینگے۔ بہت سے لوگ یہاں سینما گھربنانے کاارادہ رکھتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ مزید چند برس تک سینما گھروں پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ جب یہ انڈسٹری اپنے پیروں پرکھڑی ہوجائے توپھر ٹیکس ضرور وصول کیاجانا چاہیے۔ انھوںنے کہا کہ اگرحکومت ہمیں آسان اقساط پرلمبے عرصہ کے لیے چار سے پانچ کنال کے پلاٹس صوبہ بھر میں دے تو سو سے زائد سینما گھروں کی تعمیر فوری شروع ہوسکتی ہے۔